اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکاآغازدیکھ کراچھالگا، طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔
I have this great feeling watching construction start on SKMT Karachi. InshaAllah, it will be the biggest cancer hospital in Pakistan as well as being equipped with the latest machines. pic.twitter.com/e5TY3eF8aa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2020
یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری ، ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، شروعات میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈنگ میں مشکلات تھیں، ایک اینٹ خریدنے سے اسپتال شروع کیا آج تیسرا بننے جا رہا ہے ۔