منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مہنگائی کا نیا طوفان ، آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں دوہفتے سے مہنگائی میں کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی 0.24 فیصد بڑھ گئی ، ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، انڈے، مرغی مہنگی جبکہ پیاز، لہسن، چینی، دالیں، آٹا اور پٹرول سستا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی میں 0.24  فیصداضافہ ہوا اور رواں ہفتےملک میں مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 7فیصدرہی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتےمیں 13اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں ہفتے آلو ، ٹماٹر، انڈے، مرغی کاگوشت مہنگا اور پیاز، لہسن، چینی، دالیں، آٹا، پیٹرول سستا ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 5.88 روپے کا اضافہ ، ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار کے مطابق انڈے فی درجن 5.87 روپے اور کیلے 0.66 پیسے مہنگے جبکہ زندہ مرغی ایک روپے فی کلو اور خشک دودھ 1.39 روپے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیازکی فی کلو قیمت میں3 روپے87پیسےکمی ، چینی کی فی کلو قیمت میں3روپےسےزائدکی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دال ماش،دال مسور،دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جبکہ آٹا،تازہ دودھ،گوشت،چاول،لہسن اور دہی بھی سستے ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں