منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

‘منگنی کی طرح جلسے میں بھی کورونا رپورٹ ساتھ لانے کا کہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ منگنی کی تقریب کیلئے کہتے ہیں کورونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لائیں تو جلسےکےلیےبھی لوگوں کوکہیں کہ کوروناٹیسٹ رپورٹ ساتھ لائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کےجلسےجلوسوں سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن جلسےکرکےکیاٹرینڈسیٹ کرناچاہتی ہے کیااپوزیشن عوام کویہ بتاناچاہتی ہے کہ احتیاط نہ کریں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ کوروناوباکی دوسری لہرآئی ہےاسی وجہ سےاحتیاط کررہےہیں ماہر ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کورونا وبا کی دوسری لہر ہےاحتیاط کریں جیسے منگنی کی تقریب کیلئےکہتےہیں کوروناٹیسٹ رپورٹ ساتھ لائیں تو جلسے کے لیے بھی لوگوں کوکہیں کہ کوروناٹیسٹ رپورٹ ساتھ لائیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دو کانعرہ لگانےوالےکہتےہیں ووٹر کو مرنےدو، چوہدری منظوربتائیں نوازشریف کی تقریرکراچی میں کیوں نہیں ہونےدی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ کورونا وبا جن علاقوں میں ہیں وہاں لاک ڈاؤن کریں ہم ہرصورت جلسےکریں گے،عوام کیلئےہی جلسےکررہےہیں، یہ توحکومت کاخیال ہےکہ ہم نوازشریف کےبیانیےکیساتھ نہیں کھڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں