جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا، مذکورہ کارڈ کے ذریعے شہریوں کو مفت ادویات دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ میڈیسن کارڈ سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کی مفت دواؤں کا آغاز کیا ہے، مریضوں کی سہولت کے لیے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیواسپتال یا ڈی ایچ کیواسپتال میں بائیومیٹرک تصدیق ہوگی، مریض کو رجسٹر کرکے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کردیا جائے گا، مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے ڈیسک بنانے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم ہوں گے، وہ دن دورنہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کرکے دم لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں