اشتہار

سعودی عرب میں اساتذہ کیلئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مرد اور خواتین اساتذہ کے لیے ‘پیشہ ورانہ لائسنس امتحانات’ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا، امتحانات دو حصوں پر مشتمل ہوں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایولیویشن کمیشن نے پیشہ ورانہ لائسنس امتحانات کی تاریخی طے کی ہیں، پہلے حصے میں سپیشلائزیشن کا امتحان 23 سے 30 جنوری تک ہوگا جبکہ پیشہ ورانہ لائسنس امتحانات کی دوسری مدت 26-20 مارچ 2021 تک ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اساتذہ لائسنس ایک دستاویز ہے جس کا حامل تدریسی پیشے کے لیے اہل قرار دیا جائے گا، جبکہ اسی لائسنس کے ذریعے اساتذہ کے تعلیمی شعبے میں عہدے بھی مختص کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایولیویشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو حصوں میں ہونے والے امتحانات کے دوران کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی درجہ بندی کی گئی ہے اور امتحان میں سوالات کا معیار بھی مختلف ہوگا، دسمبر 2020 کے اوائل میں اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس جاری کرنے کا نظام شروع کیا جائے گا۔

اہلیت ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ہی پیشہ ورانہ لائسنس دیے جائیں گے، ایسے اساتذہ جو پہلے رجسٹرڈ نہیں ہوئے ہیں یا قابلیت کے امتحانات میں پاس نہیں ہوئے ہیں، انہیں 15 دسمبر 2020 کو پروفیشنل لائسنس ٹیسٹ دینے کا موقع ملے گا جسے پاس کرکے وہ امتحانات کے لیے اہل ہوسکتے ہیں۔

امتحانات کے بعد نتائج کا اعلان کرنے اور پیشہ ورانہ لائسنس جاری کرنے کی تاریخ 30 مئی 20221 ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں