منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے کرونا کے خطرات کے باوجود پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

جلسے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں کسی بھی جماعت کے لیڈر نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا اور سب آپس میں مصافحہ کرتے رہے اس کے ساتھ ہی سیلفیوں کا بھی ایک دور چلا۔

حکومت ،  ڈاکٹرز اور این سی او سی کی سفارش کے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا۔مقامی انتظامیہ نے اس جلسے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت تیمو سلیم جھگڑا نے کہا کہ ’اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عائد کیا جانے والا الزام بے بنیاد ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے کرونا کا سہارا لیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کرونا کے حوالے سے عائد ہونے والے الزام میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ ہمیں اپنی قوم اور معیشت کی فکر ہے، اگر آئندہ دو سے تین ہفتوں میں کرونا کی صورت حال بگڑی تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں