اشتہار

کابل دوسرے روز بھی دھماکوں سے گونج اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کا دارالحکومت آج دوسرے روز بھی دھماکوں سے گونج اٹھا، اتوار کی صبح ہونے والے دو دھماکوں میں سے ایک میں افغان آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں آج بھی دو بم دھماکے ہوئے، ایئرپورٹ کے قریب ٹائم ڈیوائس کے ذریعے افغان آرمی کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں چار افسران شدید زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے دھماکے میں ٹیکسی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق دوسرے روز ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو انہیں ہوا البتہ 7 افراد زخمی ہوئے جن میں چار فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بننے والی فوجی گاڑی میں زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی کہ کابل میں دوسرا دھماکا صبح 6 بجے کے قریب ہوا جس میں ٹیکسی کو مقناطیسی بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا جبکہ دو راہگیر بھی اس کی زد میں آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کابل میں دو مختلف مقامات پر 23 راکٹ حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور گیارہ کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے حملوں کے بعد آج دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے، پولیس اور فورسز کی نفری جگہ جگہ تعینات تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں