اشتہار

فضل الرحمان نے حکومت مخالف مہم کو ’جنگ‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف مہم کو جنگ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے پشاور جلسے میں حکومت مخالف مہم کو جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ سے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہوگا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کوئٹہ سمیت کراچی میں بڑے جلسے کیے، گوجرانوالہ میں بھی بڑا جلسہ کیا گیا، حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے، ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو یہ خفا ہوتے ہیں، کوئی سیاست کرے گا تو اس پر تنقید بھی کی جائے گی۔

وفاقی وزرا کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر غیور عوام نے جلسے کا بائیکاٹ کرکے پی ڈی ایم کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے میں شریک لوگ خود کو قرنطینہ کرلیں، کورونا حقیقت ہے فسانہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان جتنی مرضی کوشش کرلیں، جلسے کرلیں، پی ڈی ایم کو این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن گلگت بلتستان میں شکست سے مزید بوکھلا گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں