ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بھارت: تالاب میں ڈوب کر چار بچے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے چار بچے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں ضلع نارائن پیٹ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے تالاب میں نہانے کے دوران حادثاتی طور پر ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکال لیا۔

تلنگانہ پولیس کے مطابق واقعے میں دیگر چار بچے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر سات سے گیارہ برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سانگھڑ، کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

مقامی پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچے اپنے والدین کے ہمراہ رشتے دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نارائن پیٹ آئے تھے، بچوں کا تعلق نندیال نائک ٹانڈا گاؤں سے ہے، ہلاک بچوں کی شناخت گنیش، ارجن، پراوین اور ارون کے ناموں سے کی گئ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں