بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے 54 رکنی اسکواڈ میں 34 کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ براستہ دبئی نیوزی لینڈ جائے گا، نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد لنکن یونی ورسٹی میں 14 روز کا قرنطینہ کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا آکلینڈ میں ٹی 20 میچ سے ہوگا۔

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی ٹیم کو ایک دھچکا بھی پہنچا ہے، گزشتہ روز پی سی بی کا کہنا تھا کہ اوپنر فخر زمان تیز بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دست بردار ہوگئے ہیں، انھیں ٹیم ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا۔

دورہ نیوزی لینڈ‌ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، لیکن انیں تیز بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے باعث انھیں باقی کھلاڑیوں سے الگ کر کے آئسولیٹ کیا گیا۔

ٹیم کے ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ ہم مستقل طور پر فخر زمان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے پُر امید ہیں، تاہم وہ اسکواڈ کے ساتھ سفر کرنے کے قابل نہیں، اس لیے ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ نہیں جا سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں