جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دہشت ناک واقعہ: شہری ندی میں کود کر مگرمچھ پر جھپٹ پڑا، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں ہرشخص کو اپنی جان عزیز ہوتی ہے لیکن کچھ سرپھرے ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے سے بھی دریغ نہیں‌ کرتے۔

جی ہاں! سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شہری جانور کو بچانے کے لیے ندی میں کود پڑا اور مگرمچھ سے مقابلہ کرنے لگا، ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک کتے کی جان بچانے کے لیے شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی اور مگر مچھ کے جبڑے سے جانور کو بچا لیا۔

حملہ آور مگرمچھ کا بچہ تھا اس وجہ سے مذکورہ شخص نے اپنا ہدف حاصل کرلیا، ممکنہ طور پر اس ندی میں دیگر بڑے مگرمچھ بھی تھے جن سے ان کی جان جاسکتی تھی۔

باہمت شہری نے بہت مشقت کے بعد کتے کو بچایا لیکن اس دوران اس نے اپنی سگار بھی نہ پھینکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں