جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’پی ڈی ایم کی جلسیاں حکومت نہیں عوام کی جان اور روزگار کیلئے خطرہ ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان وفاقی حکومت شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی مفاد پرستوں کو عوام کی جان اور روزگار کی پرواہ اور احساس نہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ این آر او کے متاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان کی جلسیاں حخومت نہیں ؑوام کی جان اور روزگار کےلیے خطرہ ہیں لیکن سیاسی مفاد پرستوں کو عوام کی جان اور روزگار کی پرواہ اور احساس نہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات نے نے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوئے اور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ناکام جلسہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) رہنماوں کو اپنی سیاسی اور اخلاقی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے مزید نشتر برساتے ہوئے کہا کہ کل پی ڈی ایم رہنماوں کی مایوسی قابل دید تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں