تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہلاک

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں دہشت گردوں کا قلع وقمع کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے، اسی طرح کے آپریشن میں باجوڑ میں کالعدم تنظیم داعش کا دو اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر باجوڑ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیاب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم داعش کے دو اہم کمانڈر مارے گئے ، ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں میں دہشت گرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد عزیز الرحمان کالعدم داعش کراچی کا سربراہ تھا۔

گذشتہ روز سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مشترکہ کارروائی کی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں یاسین، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمدخالد عرف عمر شامل ہے جو شہر میں اپنے ناپاک عزائم رکھتے تھے۔

رینجرز نے بتایا کہ ان میں سے دو دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دنوں دہشت گرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 13 نومبر کو سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے انتہائی خطرناک تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے 2011 سے 2014 تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔

Comments

- Advertisement -