جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ساحل پر غائب ہونے والا پرس تین دہائی بعد مالک کو دوبارہ مالک گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آسٹریلوی شہری کو 26 برس قبل ساحل پر کھونے والا پرس سامان سمیت دوبارہ مالک کو مل گیا۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دو سے تین دہائی قبل کھوجانے والا آپ کا کوئی سامان دوبارہ آپ کو مل جائے گا، یقیناً نہیں سوچا ہوگا لیکن آسٹریلیا میں ایک شہری کے ساتھ ایسا ہی حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں پاول نامی شخص کو 26 سال پہلے کھوجانے والا پرس دوبارہ مل گیا۔

پرس میں کچھ رقم، شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈز بھی موجود تھے جو 26 سال قبل پرس کے اندر موجود تھے۔

- Advertisement -

یہ پرس جوزف نامی شخص کو جنوبی ساحلی علاقے میں چل قدمی کرتے ہوئے ملا تھا، جسے اٹھانے کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ لگائی کہ ایک پرس ملا ہے جس میں فلاں فلاں چیزیں موجود ہیں۔

فیس بک پر پوسٹ دیکھ کر ایک خاتون نے پاول ڈیوس کو مطلع کیا کہ برسوں پہلے ساحل سمندر پر گرنے  والا پرس دوبارہ مل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرس کے تبادلے کےلیے پاؤل اور جوزف ساحل پر اُسی جگہ ملے جہاں 26 سال قبل پرس کھویا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں