پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی میں آج سے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں آج سے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد کردی گئی ، ریسٹورنٹس کو صرف کھلی جگہ پر ڈائننگ ، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنر ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی۔

ریسٹورنٹس کو صرف کھلی جگہ پر ڈائننگ ، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ منگل سے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد ہوگی یہ فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کراچی انتظامیہ کے اقدامات شروع کردیئے ہیں، جس کے بعد ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں مدد ملے گی، اگر کوئی ریسٹورنٹ اس کی خلاف ورزی کریں تو ان کے خلاف بھاری جرمانہ اور سیل بھی کردیئے جائیں۔

دوسری جانب آل پاکستان ریٹسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائیننگ پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ کاروبار کو تباہ کر دے گا، سندھ حکومت نے فیصلے کو واپس نہیں لیا تو احتجاج کےساتھ عدالت سے رجوع کریں گے۔

صدر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اطہر چاولہ کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، وہ بے روزگار ہو جائیں گے، سندھ حکومت این سی او سی کے فیصلوں کے خلاف حکم نامے جاری کر رہی ہے ، شہر بھر میں چائے خانے اور ڈھابے کھلے ہیں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

اطہر چاولہ نے مطالبہ کیا کہ کمشنر کراچی پابندی کے روزگار دشمن فیصلے کو واپس لیں ، تمام ریسٹورنٹس حکومت کی جاری کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کر رہے ہیں، ایک منٹ کے لیے ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے کو قبول نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں