اشتہار

ٹک ٹاک سے ٹکر، معروف ایپلکیشن میدان میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی مقبول موبائل ایپلکیشن اسنیپ چیٹ نے ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کے لیے نئے سیکشن ‘اسپاٹ لائٹ’ کا اضافہ کردیا۔

اسنیپ چیٹ نے ایپلکیشن میں نئے سیکشن اسپاٹ لائٹ کا اضافہ کیا ہے جہاں صارفین ٹک ٹاک طرز کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرسکیں گے، اس کے علاوہ انہیں پیسے کمانے کا بھی موقع میسر آئے گا۔

— فوٹو بشکریہ اسنیپ چیٹ

- Advertisement -

اسنیپ چیٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک روزانہ 10 لاکھ ڈالرز ایسے صارفین میں تقسیم کری گی، جو اس سیکشن کے لیے سب سے مقبول ویڈیوز شیئر کریں گے۔ اسپاٹ لائٹ میں آٹو پلے ورٹیکل ویڈیوز، سوائپ اپ یا ڈاؤن کے ذریعے ویڈیوز بدلنے کی سہولت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ہے۔

اس نئے سیکشن میں خاص قسم کا الگورتھم کام کرے گا جس کے تحت ویڈیوز فیڈ پر ظاہر ہوں گی مگر وہ مخصوص ٹاپکس پر بھی سرفنگ کرسکیں گی البتہ ان ویڈیوز پر تبصرے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

جبکہ بپلک پروفائل رکھنے والوں کے علاوہ بیشتر ویڈیوز بنانے والے صارفین کے نام بھی ظاہر نہیں ہوں گے۔ آسان الفاظ میں اسپاٹ لائٹ میں ویڈیو بغیر کسی نام یا اکاؤنٹ کے نظر آئیں گی لیکن پیسے کمانے کا موقع یکساں ہوگا۔

اس کے علاوہ طویل المعیاد بنیادوں پر اسنیپ چیٹ کی جانب سے اسپاٹ لائٹ میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کس کو کتنے پیسے ملیں گے اور رقم کی تقسیم کا معیار کیا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں