لاہور : پنجاب میں لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری میں بڑی کامیابی مل گئی، بیوروکریسی اور ٹھیکیداروں سے پچیس ارب روپے ریکورکرالئے تاہم بڑے بڑے سرکاری افسران کک بیکس اور کرپشن میں ملوث نکلے۔
پنجاب حکومت نے نے سرکار کا لوٹا گیا اربوں روپیہ ریکور کرکے قومی خزانےمیں جمع کرا دیا گیا ، بڑے بڑے سرکاری افسران کک بیکس اور کرپشن میں ملوث نکلے۔
پنجاب حکومت نے بیوروکریسی،ٹھیکیداروں سے 25ارب روپےریکورکرا لئے اور مک مکا کرکےسرکاری خزانہ ہڑپ کرنیوالی بڑی کمپنیاں ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کو بھی بڑی کامیابی سے آگاہ کر دیا گیا ، ریکوری پبلک اکاونٹس کمیٹی کےآڈٹ میں بےضابطگیاں آنے پر کی گئیں۔
اس حوالے سے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب خاور بخاری نے تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ریکور ہونے والی 25 ارب روپےملکی خزانے میں واپس جمع کرا دیئےگئے، رقم صرف14 ماہ کے اندر اندر ریکور ہوئی، اجلاس منسوخ نہ ہوتےتوریکوری40ارب تک کی بھی ہوسکتی تھی۔
یاور بخاری کا کہنا تھاکہ ریکوری حکومتی افسران اور ٹھیکیداروں سے کی گئی، سرکاری خزانے سے ناجائز ادائیگیاں کر کے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، ملوث ٹھیکیدار اوران کی کمپنیاں ہمیشہ کیلئےبلیک لسٹ کر دی گئیں، یاور بخار