اشتہار

کتے کو یونیورسٹی میں‌ ملازمت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی نے کتے کو ملازمت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شری دوناوے نامی صارف نے ٹویٹ میں بتایا کہ تصویر میں نظر آنے والے کتے کا نام شیلوہ ہے جسے اسپتال میں انصاف رضاکار کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کتے کو اسٹار پروگرام کے تحت بطور رضاکار ملازمت دی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’میرے اسپتال نے ایک ایسے ملازم کو بھرتی کیا جس کا کام صرف یہ ہے کہ وہ دفتر میں موجود لوگوں کو اُس وقت جاکر ’ہائی‘ کرے جب وہ کام میں مصروف ہوں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ تصویر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور بہت سارے صارفین نے یونیورسٹی کے اقدام کو سراہا۔

یونیورسٹی کی جانب سے شیلوہ کو ملازمت کا کارڈ بنا کر دیا گیا ہے جبکہ اُسے رہائش کے لیے کمرہ، دن میں تین وقت کھانا اور دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں