تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ٹورازم کمپنی کا کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان

نئی دہلی : بھارتی سیاحتی کمپنی نے کاروبار کو چار چاند لگانے کےلیے کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کردیا لیکن یہ ویکسین صرف وی وی آئی پی کلائنٹس کو دی جائے گی۔

اگر کوئی ٹورازم کمپنی سیاحت کے ساتھ کرونا ویکسین بھی مفت فراہم کرنے کا کہے تو یقیناً اس کمپنی کے ساتھ سیاحت پر ضرور جائیں گے لیکن بھارت میں ایک کمپنی کو امریکا کی سیاحت پر کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان مہنگا پڑگیا۔

رادھیکا گپتا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی، جو درحقیقت ایک ٹورازم کمپنی کا میسج تھا، اس میں ایک کمپنی نے دسمبر میں امریکا کے لیے پر کشش پیکیج کی پیش کش کر رہی تھی۔

کمپنی کے آفر میں ممبئی سے نیو یارک اور پھر واپس ممبئی آنے کے لیے تین رات اور چار دن کا پیکیج ہے جو 1 لاکھ 74 ہزار 999 روپے میں ملے گا۔

بھارتی خاتون نے بتایا کہ کمپنی کے اس پیکج میں ہوائی جہاز کا کرایہ، ہوٹل میں رہنا، ناشتہ اور پی فائزر کمپنی کی کرونا ویکسین کا ڈوز بھی شامل ہے۔

کمپنی کا میسج وائرل ہونے پر تنازعہ کھڑا کیونکہ ابھی تو ویکسین کے ٹرائل ہی ختم نہیں ہوئے پھر ٹورازم کمپنی ویکسین دینے کا اعلان کیسے کرسکتی ہے۔

کمپنی کا موقف ہے کہ ممکنہ طور پر 11 دسمبر تک پی فائزر کی جانب سے کرونا ویکسین لانچ کردی جائے، جس کے بعد ہم کچھ وی آئی پی کلائنٹس کو یہ ویکسین مفت فراہم کو تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -