تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تعلیمی اداروں کی بندش پر میمز، عارف علوی کا دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد: کرونا کی وجہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو طالب علموں نے ہیرو قرار دیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے مختلف دلچسپ میمز بھی شیئر کیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تعلیمی اداروں کی بندش اور شفقت محمود کے حوالے انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی میمز سے سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے شفقت محمود کے اعلان کے بعد زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا‘۔

صدر مملکت نے لکھا کہ ’نوجوان نسل اسکول و کالجز کی بندش کے فیصلے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار بہت خوبصورت طریقے سے کیا‘۔

عارف علوی نے مزید لکھا کہ ’پاکستان خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہیں، اللہ ہمیں نظر بد سے بچائے‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا تھا جس کے بعد 26 نومبر سے دس جنوری تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان پر طلبا و طالبات میں خوشی لہر دوڑ گئی تھی، ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

طلبہ نے یونیورسٹی کے باہر نعرے لگائے کہ ’کل بھی کرونا زندہ تھا آج بھی کرونا زندہ ہے، شفقت محمود زندہ باز، جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا‘۔

طلبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شفقت محمود کےلیے ٹرینڈ چلایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -