جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرونا نے ایک اور سیاسی رہنما کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :  پاکستان سیاستدانوں بھی کورونا وائرس سے نہ بچ سکے ، سینئر سیاستدان جادم منگریو کورونا کے باعث انتقال کرگئے، وہ ایم این اے ، مشیر مائن منرلز اور اسٹیٹ وزیر ریلوے رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا نے ایک اور سیاسی رہنما کی جان لے لی،، سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر اور فنکشنل لیگ کے رہنما جادم منگریو کورونا کے باعث انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں زیر علاج تھے۔

جادم منگریو کا تعلق ضلع عمرکوٹ سے تھا ، وہ ایم این اے ، مشیر مائن منرلز اور اسٹیٹ وزیر ریلوے رہ چکے ہیں۔

جادم منگریو 2008 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 234 (سانگھڑ I) سے پاکستان مسلم لیگ (ف) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 71،394 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار غلام محمد جونیجو کو شکست دی۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 57 برس تھی، وہ علی سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں