جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

درجنوں افراد کو لوٹنے والی ایشیائی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی پولیس خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو لوٹنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت حراست میں لےلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں کارروائی کی گئی، پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی خاتون کو دو ہم وطنوں سمیت فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمان فون کالز کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیکر ان کے بینک اکاونٹس سے رقم نکلواتے تھے، اب تک ملزمان نے 28 لاکھ درہم کا فراڈ کرچکے تھے۔

ملزمان نے درجنوں افراد کو دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹا تاہم ایک ایشیائی خاتون نے دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی جس پر عجمان پولیس نے تحقیقات کیں اور خاتون کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 21 موبائل فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس کے علاوہ بینک کارڈز، نقد رقم اور زیورات بھی برآمد ہوئے جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں