منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بلاول کا کوویڈ 19 مثبت ٹیسٹ: پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ اگر پختونخواہ میں موجود ہیں تو ہیلپ لائن 1700 پر کال کریں، جلسے میں شریک افراد ریپڈ رسپانس ٹیم کے ذریعے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سب کی صحت کا خیال ہے، تمام ٹیسٹ مفت ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بلاول بھٹو تواتر سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔

بلاول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں معمولی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں