جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم کے بیٹے کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی کی ضمانت منظور کرلی گئی ، پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر سید علی موسیٰ گیلانی مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی عدالت نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔

ضمانت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا ان کی اور کارکنوں کی ضمانت منظور ہوگئی ہے، تیس نومبر کو جلسہ ہر صورت ہوگا کارکن جلسے کی تیاری کریں گرفتاریوں اور منفی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم آپ کےحقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ، نوجوان بےروزگار ہیں،مہنگائی عروج پرہے، کوئی بجلی بل بھرےتوبچوں کی فیس نہیں بھر سکتا۔

سابق وزیراعظم کے بیٹے نے مزید کہا کہ پولیس گردی اورایڈمنسٹریشن گردی نہیں چلے گی، ملتان یہاں کے رہنےوالوں کا ہے کسی کی جاگیرنہیں۔

گذشتہ روز پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر سید علی موسیٰ گیلانی اور دیگر کارکنوں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری پر پیپلزپارٹی کےکارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور موسیٰ گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

موسیٰ گیلانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے کارکنوں‌ کی رہائی کے لیے تھانے پہنچے تھے کہ اس دوران پولیس سے ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

موسیٰ‌ گیلانی کی گرفتاری پر درجنوں‌ کارکن تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور احتجاج کیا، موسیٰ‌ گیلانی نے تھانے کے دروازے پر آکر کارکنوں کے نعروں‌ کا جواب دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں