لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خوش خبری سنائی ہے کہ پنجاب کے ضلع ساہیوال اور سیالکوٹ میں40ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے پنجاب کے 2اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا معاہدہ طے پاچکا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مالی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے، ساہیوال اور سیالکوٹ میں40ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں15ارب روپے کے منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
لاہور کی تعمیر وترقی کے لیے بزدار حکومت ایک قدم اور آگے
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نكاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق منصوبے مکمل ہوں گے۔ پارکس کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی امداد کی فراہمی کے معاہدوں پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی سیالکوٹ کو ترجیح دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سیالکوٹ کی عوام سے کیے ہوئے وعدوں کی تکمیل ہر صورت ممکن ہوگی۔