اشتہار

جسم سے ’روح‘ پرواز کرنے کی ویڈیو؟ خاتون کا مضحکہ خیز دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانی میں ڈوب کر مرنے والے شخص کی روح نکلنے کی ویڈیو بنائی ہے۔

شینل گوئیٹریز نامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ اُن کی ویڈیو میں نظر آنے والا سفید دھواں پانی میں ڈوب کر مرنے والے شخص کی روح ہے جو جسم سے نکل کر دوسری طرف جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ یہ واقعہ 21 نومبر کو فلپائن کے صوبے ڈاوا ڈیل نورٹ میں پیش آیا جہاں ایک شخص دریا کنارے چہل قدمی کررہا تھا اور پھر پانی میں گر گیا۔

- Advertisement -

گوئیٹر کا کہنا تھا کہ ’وہ پانی میں گرنے کے بعد خود کو بچانے کی کوشش کررہا تھا مگر ناکام رہا اور پھر ہاتھ پاؤں چھوڑ دیے‘۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اُس کے ڈوبنے  اور لاش نکالنے کی ویڈیو میں نے موبائل میں بنائی تو اُس میں جسم سے انسانی خدوخال جیسا دھواں نکل کر چہل قدمی کرتا ہوا دوسری طرف چلا گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد جب اسے دیکھا تو آنکھوں کو یقین نہیں آیا کیونکہ اس میں ’روح‘ نکلتی نظر آرہی تھی‘۔

گوئیٹر نے بتایا کہ ’میں نے اسے ایک بار دیکھا تو محسوس ہوا کہ شاید مجھے دھوکا ہوا مگر جب دوبار دیکھا تو وہی منظر، بعد ازاں اس ویڈیو کو دیگر لوگوں کو بھی دکھایا تو انہوں نے سفید دھواں نظر آنے کی تصدیق کی‘۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ڈونڈن کے نام سے ہوئی جو اپنے کتے کو بچانے کے دوران پانی میں گر گیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں