اشتہار

’’قومی ٹیم کی اور ایک اور غلطی دورہ نیوزی لینڈ کا خاتمہ کرسکتی ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی ایک اور غلطی دورہ نیوزی لینڈ کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قومی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ نے واضح کردیا ہے ایک اور خلاف ورزی پر پوری ٹیم واپس بھیج دیں گے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ اور پاکستان ٹیم کی ساکھ بہت اہم ہے، 14 روز کا آئسولیشن کرلیں پھر آزادی ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے جبکہ ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے 6 ارکان کرونا کا شکار

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی غیرذمہ دارانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو واپس بھیج دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فائنل وارننگ جاری کی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ چھ کھلاڑیوں کو ان کے کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں