پاکستان ٹیم کے چھ ارکان کے نیوزی لینڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آتے ہی پی سی بی کا سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ بھی حرکت میں آگیا۔
کھلاڑیوں کی فلائٹ میں مصروفیات کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔ پی سی بی نے چند روز قبل ویڈیو جاری کی تھی جس میں امام الحق کھلاڑیوں کے انٹرویو کر رہے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کا 18 گھنٹے طویل سفر طے کیا اس دوران کھلاڑیوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے مختلف سرگرمیاں کیں جس کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کی۔
امام الحق ’رپورٹر‘ بن گئے، ویڈیو سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے طویل سفر کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ امام الحق ’رپورٹر‘ کی طرح ساتھی کھلاڑیوں سے مختلف سوالات کررہے ہیں۔
امام الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم کھلاڑیوں نے کوئی فلم نہیں چھوڑی، سب ہی 8 یا اس زائد گھنٹے سو بھی چکے ہیں، میں خود بھی طویل پرواز کے باعث بہت تھک چکا ہوں۔
اس کے بعد وہ کیمرا مین کے ساتھ سب سے پہلے عابد علی کی سیٹ پر جاتے ہیں، ان سے پوچھتے ہیں اس پرواز میں وہ کیا کرتے رہے ہیں؟
’’قومی ٹیم کی اور ایک اور غلطی دورہ نیوزی لینڈ کا خاتمہ کرسکتی ہے‘‘
عابد علی نے امام الحق کو بتایا کہ میں نے کئی فلمیں دیکھیں، سو بھی چکا ہوں، آپ سے، عماد وسیم، حارث سہیل اور کپتان بابراعظم سے باتیں کرکے وقت گزارنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان ٹیم کمرشل فلائٹ سے براستہ دبئی آکلینڈ پہنچی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں مشکلات مزید بڑھ گئیں، چھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچز خطرے میں پڑگئے۔
پاکستانی ٹیم کو چارٹرڈ فلائٹ سے کیوں نہیں بھیجا گیا؟
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فائنل وارننگ جاری کردی۔ کورونا سے متاثرہ چھ کھلاڑیوں کو ان کے کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے چند ارکان ہوٹل کے کوریڈور میں ایک ساتھ باتیں کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں دیکھے گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اپنے کمروں سے بالکل باہر نہ نکلیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔