متحدہ عرب امارات میں کام کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستانی لیبر کیلئے اماراتی ویزے پر پابندی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
یواےای میں پاکستانی لیبر کیلئے ویزے پرپابندی کی خبریں جھوٹی نکلیں۔ یواےوزیر نے پاکستانی ورک فورس کیلئے ویزا پابندی کی خبروں کو مسترد کردیا۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے یواےای کے وزیر افرادی قوت ناصربن الثانی سے رابطہ کیا اور لیبر ویزے سے متعلق گفتگو کی جس پر وزیر ناصربن الثانی نے واضح کیا کہ پاکستانی محنت کشوں کیلئے ویزا پر کوئی پابندی نہیں۔
وزیر نے بتایا کہ یواےای میں پاکستانی ورک فورس کی تعداد میں11فیصداضافہ ریکار ڈہوا، کورونا میں نکالے گئے پاکستانیوں کاڈیٹاورچوئل لیبر مارکیٹ کیلئےاکٹھا کیا،پروفیشنلزکیلئے10سالہ ویزےکی گولڈن ایپ پراسس جاری ہے۔
1/2
Thankful to HE Nasser bin Thani Al Hamli(Minister of Human Resources & Emiratisation) for his continued support for #OverseasPakistanis
-Contrary to media reports, he categorically stated there is NO BAN on export of 🇵🇰 workforce
-There has been 11%⬆️ in 🇵🇰 knowledge workers— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) November 26, 2020
زلفی بخاری نے وضاحت پر یواےای کے وزیر برائے افرادی قوت سےاظہارتشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اوورسیزپاکستانی اورمحنت کش افواہوں پر کان نہ دھریں۔