اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خطرے کی گھنٹی: ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: این سی اوسی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے، وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیولنک شریک کی۔

متعلقہ حکام نے ملک میں کوروناکی صورتحال پراین سی اوسی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح7.20فیصدہے، جس سے ملک میں مثبت کوروناکیسزکی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاورمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح19.65فیصد، کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 17.73 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کوروناکیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے، ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2 ہزار 112 ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر میں مثبت کوروناکیسزکی شرح10.79فیصد، خیبرپختونخوامیں 9.25فیصد، سندھ میں 13.25فیصد ، بلوچستان میں 6.41فیصد، اسلام آبادمیں 5.84فیصد، گلگت بلتستان میں 4.81فیصد اور پنجاب میں 3.59 فیصد ہے جبکہ علما اور شادی ہالز ایسویس ایشن کیساتھ ہیلتھ گائڈلائنز پر ملاقاتیں ہوئیں۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جبکہ صحت کی حفاظت کیلئےوزارت صحت سےاحکامات جاری کئے جارہے ہیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے انفرادی اوراجتماعی کردار ادا کرنا ہوں گے، ملکی مساجدمیں کوروناایس اوپیزپرعمل رآمدقابل تعریف ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں