اشتہار

مٹی کی صراحی سے رونے کی آوازیں، توڑنے پر کیا نکلا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

براسیلیا: برازیل میں کھیل کے دوران بچہ اچانک مٹی کی صراحی میں پھنس گیا، چیخنے چلانے اور رونے پر ماں نے ہتھوڑی کی مدد سے صراحی توڑ کر بیٹے کو باہر نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے علاقے ایمازوناس میں پیش آیا جہاں 6 سالہ بچہ کھیل کھیل میں صراحی کی طرح نظر آنے والے مٹی کے بڑے مٹکے میں پھنس گیا، ماں نے ہتھوڑی سے صراحی توڑ کر بچے کو باحفاظت باہر نکالا اس دوران گھر کے لوگوں نے قہقہے بھی لگائے۔

رپورٹ کے مطابق بچہ اپنے ماں کے ساتھ نانی کے گھر گھومنے آیا تھا لیکن کھیل کے دوران شراکت کرنا اسے مہنگا پڑگیا، نانی سمیت دیگر افراد نے صراحی میں پھنسے رہنے پر بچے کا خوب مذاق بھی اڑایا۔

- Advertisement -

بچے کی نانی کو ان کی دوست نے دو سال قبل تحفے کے طور پر یہ صراحی دی تھی جسے توڑنا پڑا، مذکورہ مٹکے کی قیمت برازیلین کرنسی میں تقریباً 300 بی آر ایل بنتی ہے۔

ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں