اسلام آباد: قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایڈووکیٹ خالدخورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد کر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے علی امین گنڈا پور اور سیف اللہ نیازی نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے لیے ناموں پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں ایڈووکیٹ خالدخورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد کیا گیا جب کہ فتح اللہ خان کو پلاننگ و ڈویلپمنٹ انفارمیشن کا قلمدان سونپا جائے گا۔
PM @ImranKhanPTI has approved the name of Khaled Khursheed Adv for CM Gilgit Baltistan pic.twitter.com/j04HnWcYmc
— Senator Saifullah Khan Nyazee (@SaifullahNyazee) November 27, 2020
وزارت ورکس کیلئے وزیرسلیم، محکمہ جنگلات کیلئے راجا زکریہ اور وزیر تعلیم کیلئےاعظم خان کےنام فائنل کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کیلئےگلبرخان اور وزارت خوراک کیلئےشمس لون کو نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کےقلمدان کے لیےمشتاق حسین کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
وزارت لوکل گورنمنٹ حاجی عبدالحمید اور ایگریکلچر کا قلمدان کاظم کو دیاجائےگا۔وزارت ٹوورازم کیلئے راجا ناصر عباس کونامزد کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےعلی امین گنڈاپور کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔