اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

‘ایرانی سائنسدان کے قتل میں اسرائیل ملوث’

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے نامور سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے واقعے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے نامور ایرانی سائنسدان کوقتل کیا، محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کا کردارہوسکتا ہے، دنیابالخصوص یورپی یونین اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرے۔
جوادظریف نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین شرمناک دہرا معیارختم کرے۔

- Advertisement -

ایٹمی و میزائل سازی کے سائنس دان محسن فخری زادے کو تہران کے مشرقی علاقے آبسرد میں مشین گن سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ایرانی سائنس دان کو قتل کرنے کےلیے شرپسندوں نے پہلے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا کیا تاکہ فخری زادے کی گاڑی رکے اور موقع پاتے ہی نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

محسن فخری زادے ایران کی امام حسین یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر تھے، جو ایرانی وزارت دفاع کے اہم سائنسدان تھے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ فخری زادے کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کررکھا تھا۔

اسرائیل نے محسن فخری زادے کے قتل پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا، اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک بار ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ‘اس نام کو یاد رکھنا۔’ اسرائیل پر قریباً ایک دہائی سے ایرانی جوہری سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم دفترنےمحسن فخری زادہ کےقتل پربیان سےانکار کر دیا جب کہ امریکی وزارت دفاع نے بھی ایرانی سائنسدان پرحملےپر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں