اشتہار

بہادر انسان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی شہری نے پیٹرول پمپ کے پاس جلتی ہوئی کار کو بروقت دھکیل کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر صارفین نے خوب سراہا۔

تفصیلات کے مطابق محائل عسیر میں شہری کی بروقت و دلیرانہ کارروائی سے پیٹرول اسٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی میں لگی آگ کو دیکھ کر شہری نے خود کو خطرے میں ڈال کر اپنی گاڑی سے جلتی ہوئی کار کو دھکیل کر دور کر دیا۔

محائل عسیر میں مقیم شامی محمد عسیری نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ صبح کے سات بجے تفریح کے لیے جارہا تھا کہ شاہراہ پر واقع پیٹرول اسٹیشن سے دھوا اٹھتا دیکھا۔

- Advertisement -

عسیری نے مزید کہا کہ پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے تھے ، یہ دیکھتے ہی میں نے اہل خانہ کو کچھ فاصلے پر اتارا اور فوری طور پر جیپ کو ڈبل گیئر میں ڈال کر جلتی ہوئی گاڑی کے پاس لے گیا اور اسے گاڑی سے ٹو کرتے ہوئے اسٹیشن سے دور کر دیا تاکہ آگ پیٹرول ٹینک اور اس کے سپلائی پمپس تک نہ پہنچ سکے۔

شہری کی اس بہادری اور بروقت مداخلت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر محائل کے کمشنر نے اسے ٹیلی فون کرکے بہادرانہ فعل کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں