ریاض: معروف ٹریول ویب سائٹ نے عالمی وبا کے دوران دنیا کے محفوظ ترین ملکوں کی فہرست جاری کی ہے، فہرست میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب بھی شامل ہے۔
ویگو ٹریول ویب سائٹ کے مطابق کرونا وبائی امراض کے دوران سفر کے لیے عالمی محفوظ مقامات میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے، دوسرے پر نیوزی لینڈ، تیسرے نمبر پر سنگاپور، چوتھے پر زیمبیا، پانچویں پر کیوبا اور یورپی یونین کے سفری معیار پر مبنی درجہ بندی میں سعودی عرب چھٹے نمبر ہے۔
درجہ بندی کا طریقہ کار
عکاظ اخبار کے مطابق درجہ بندی کا طریقہ کار تین مراحل پر مشتمل تھا۔
پہلا طریقہ کار: وبائی امراض کو جانچنے کی فوری صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان پر قابو پانے کے اقدامات اور اس دوران ملکی استحکام کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانا۔دوسرا طریقہ کار : صحت کی سہولیات جس میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز، مریضوں کی دیکھ بھال، مناسب طبی عملہ اور مریضوں کے لیے بستروں کی گنجائش کی دستیابی شامل تھی۔
تیسرا طریقہ کار: کرونا وائرس کے پھیلنے کے دوران لوگوں کی دیکھ بھال، قرنطینہ سینٹرز بنانے اور زیادہ کیسزز کے دوران ان کی مانیٹرنگ کرنے کی اہلیت کا اعتبار۔ویگو کے مطابق اس بات کا اندازہ ان ملکوں میں کرونا وائرس کے لیے کئے جانے والے ٹیسٹ اور ان میں سے مثبت آنے والے نتائج کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں آسٹریلیا سرفہرست تھا جہاں دس لاکھ افراد میں سے 1.933 فیصد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اسی طرح نیوزی لینڈ کے دس لاکھ میں سے صرف ایک ہزار 865 ٹیسٹ مثبت آئے۔
سعودی عرب نے کررونا وائرس کے لیے 15 لاکھ سے زیادہ لیبارٹری ٹیسٹ کرائے ہیں ، جن میں سے 0.6 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔