جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کورونا سے انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد نے والدہ کے انتقال کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

فواد احمد نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی دنیا، اپنی روشنی اور اپنی امید سے محروم ہوگیا، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

فواد احمد کی والدہ کے انتقال پر قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹر اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فواد احمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سب گھر والوں کو صبر دے۔‘

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں