پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے روز ٹرمپ کیا کریں گے؟ رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی اخبار اور میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن جس روز بطور صدر حلف اٹھائیں‌ گے اُس روز ٹرمپ بھی ایک اہم اعلان کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کے روز اہم اعلان کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبِ حلف برداری میں ٹرمپ آئندہ 2024 کے صدارتی انتخابات پر نگاہیں رکھنے اور اپنی سیاسی جدوجہد دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے۔

- Advertisement -

وائٹ ہاؤس میں تعینات سینئر اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ٹرمپ کو ابھی تک اپنی شکست اور انتخابی نتائج پر یقین نہیں آرہا مگر اب انہیں اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ صدارتی عہدہ اُن کے ہاتھ سے چلا گیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی عدالت نے ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

انہوں نے بتایا کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں ٹرمپ بھی اپنی الوداعی تقریر کریں گے اور آئندہ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن 306 الیکٹورل کالج ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ ری پبلکن کے امیدوار ٹرمپ صرف 232 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

جوبائیڈن کو امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ 8 کروڑ ووٹ لینے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جسے ٹرمپ نے مسترد کردیا۔ ٹرمپ اور اُن کے رفقاء نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع بھی کیا تھا جن میں سے چند نشستوں میں انہیں بڑا دھچکا بھی پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں