اشتہار

سعودی، اماراتی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کی جائزہ رپورٹ حوصلہ افزا قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی اور متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینکوں نے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی جسے عابر کا نام دیا گیا ہے،اس کے اجرا سے متعلق کئے جانے والے سروے کے نتائج توقعات کے مطابق آئے ہیں، مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے نتائج توقعات کے عین مطابق آنے پر دونوں سینٹرل بینکوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جائزہ رپورٹ متعلقہ اداروں کو ارسال کردی ہے جو انتہائی مثبت ہے۔سعودی اور امارات کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی عابر دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لانے کا سبب بنے گی، یہی نہیں جدید ترین ٹیکنالوجی و سائل کے ذریعے مالیاتی لین دین میں عابر استعمال کیا جائے گا، اس کی بدولت ترسیل زر کے اخراجات کم ہوں گے اور تکنیکی خطرات اور ان سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

اس کے علاوہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک مرکزی ترسیل سسٹم کیلئے ڈیجیٹل کرنسی سے بھرپور استفادہ کریں گے، یہ ایک اضافی وسیلہ ہوگا، دیگر بینکوں کو بھی ترسیل زر کیلئے اس سے استفادہ کا موقع میسر ہوگا۔مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک کے سینٹرل بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین کے سلسلے میں پروف آف کانسیپٹ کے نتائج جاننے اور سمجھنے کیلئے تجربات شروع کیے تھے، ساما اور اماراتی سینٹرل بینک نے دیگر ممالک کے تجربات مطالعہ کیا اور اس سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ استفادہ کا طریقہ کار دریافت کیا اور دونوں نے باہم طے کیا کہ مشترکہ منصوبے سےفائدہ اٹھایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں