تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ملتان میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر وزرا اور بیورو کریٹ سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں جلسے پر نہیں قانون ہاتھ میں لینے پر ہوئیں، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے، مسترد عناصر نے پہلے کرپشن کو پھیلایا اب یہ کورونا پھیلا رہے ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی مثال بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسی ہے، ریاست کے خلاف جو بھی کھڑا ہوتا ہے ان کا انجام بھی سامنے ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن نے طبل جنگ بجا دیا

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کے لیے ملک کی دشمن بن چکی ہے، حزب اختلاف مہلک وبا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے، اپوزیشن پہلے لاک ڈاؤن اور اب جلسوں پر بضد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لاشوں کی معیشت کی تباہی پر سیاست چاہتے ہیں، وزیراعظم کے وژن سے پاکستان تباہی سے بچ گیا، تمام ادارے تباہ کرنے پر انہیں شرم آنی چاہئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت نہیں روک سکتی کل پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا، حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جیلیں بھر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Comments

- Advertisement -