اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عجیب شخص ہے اپنا بھی ہے پرایا بھی(غزل)

اشتہار

حیرت انگیز

1960 میں‌ پیدا ہونے والے اردو کے ممتاز شاعر آنس معین‌ نے 1986ء تک زندگی سے ناتا جوڑے رکھا۔ وہ 27 برس کے تھے جب انھوں نے یہ سفر تمام کرنے کا فیصلہ کیا اور خود کُشی کی۔ آنس معین کی ایک غزل ہم آپ کے ذوق کی نذر کررہے ہیں۔

وہ میرے حال پہ رویا بھی مسکرایا بھی
عجیب شخص ہے اپنا بھی ہے پرایا بھی

یہ انتظار سحر کا تھا یا تمہارا تھا
دیا جلایا بھی میں نے دیا بجھایا بھی

میں چاہتا ہوں ٹھہر جائے چشمِ دریا میں
لرزتا عکس تمہارا بھی، میرا سایا بھی

بہت مہین تھا پردہ لرزتی آنکھوں کا
مجھے دکھایا بھی تُو نے مجھے چھپایا بھی

بیاض بھر بھی گئی اور پھر بھی سادہ ہے
تمہارے نام کو لکھا بھی اور مٹایا بھی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں