اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم جلسہ، ملتان میں کل میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے باعث انتظامیہ نے کل ملتان میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلسے کے باعث ملتان میں کل میٹرو بس سروس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کو نقص امن کے تحت بند رکھا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی کا کہنا ہے کہ کل میٹرو بس سروس بند رہے گی جبکہ شہر میں چلنے والی بس سروس بھی بند رہے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت نہیں روک سکتی کل پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا، حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جیلیں بھر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر وزرا اور بیورو کریٹ سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں جلسے پر نہیں قانون ہاتھ میں لینے پر ہوئیں، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے، مسترد عناصر نے پہلے کرپشن کو پھیلایا اب یہ کورونا پھیلا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں