جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مراد سعید کے پی ڈی ایم سے 4 سوالات

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے چار سوالات کا جواب مانگ لیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ اگراپوزیشن کہتی ہےکہ کورونانہیں توان سے4 سوال ہیں، بلاول ہاؤس کی تقریب میں کوروناٹیسٹ لازمی،عوام کیلئےدہرامعیارکیوں؟ جن کیلئے این آر مانگا جا رہا ہے وہ سب خودباہر کیوں ہیں؟ نوازشریف، شہبازشریف،سمدھی سمیت سب کےبچے باہرکیوں ہیں؟ کیا ملکی معیشت،عوام کی جانوں پرکھیل کرسیاست ہوگی،جہاں آپکی حکومت ہےوہاں لاک ڈاون،دیگرجگہ جلسے،یہ انصاف ہے؟

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست کے12ویں کھلاڑی ہیں، بھارت نےپاکستان کوبلیک لسٹ کرانے کی پوری کوشش کی جب بلیک لسٹ سے بچےگئےتو یہ سارے سڑکوں پر نکل آئےہیں، سڑکوں پر آنے والی سیاسی قیادت مسترد اور ریجیکٹڈ ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ کوروناسےدنیا بھر میں 14 لاکھ افراد کی اموات ہو چکی ہیں، امریکا، اٹلی برازیل ،بھارت میں لاکھوں لوگ کوروناسےمرچکےہیں یہ لوگ پہلے کہہ رہے تھےکہ سب بند کردو اب کہہ رہے ہیں جلسے میں آؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کوروناکا مذاق بناکر زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے اگر اتنا ہی عوام کا دکھ ہے تو نواز شریف کیوں مفرور ہے؟نواز شریف خود کیوں عوام میں نہیں آ رہے،بلاول ہاؤس کی تقریب میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمدکاکہا گیا، تقریب میں شرکاسےکوروناٹیسٹ رپورٹس مانگی گئی، پی ڈی ایم والوں نےعوام کو غلام سمجھ رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں