ریاض : سعودی حکام نے شہریوں و غیر ملکیوں کو کرونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے ‘عیونی تکفی، آنکھیں ہی کافی ہیں’ نامی شعوری مہم شروع کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب بھی دیگر ممالک کی طرح بھی کرونا وبا سے نبرد آزما ہے، سعودی حکام نے وبا کیخلاف عوامی شعور بیدار کرنے کےلیے مختلف مہمات شروع کررکھی ہیں اور ‘عیونک تکفی’ مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
اس مہم کا سلوگن عیونی تکفی یعنی آنکھیں ہی کافی ہیں، جس میں حکام نے ملک بھر میں عام شاہراہوں پر بینرز لگائیں ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔
حکام کی جانب سے مہم کا اولین مقصد کرونا وبا سے شہریوں اور ریاست غیر ملکیوں کو محفوظ رکھنا اور پہننے کے شعور کو پروان چڑھانا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا تھا کہ شہری گھر سے باہر قدم رکھتے ہی ہر شہری و غیر ملکی کو اپنے چہرے کو ڈھانپ لینا چاہیے اور منہ اور ناک کو بھی چھپانا ضروری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہم کو مزید فعال اور کامیاب بنانے کے لیے وزارت صحت کو دوسرے سرکاری اور نجی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔