بحرین: فارمولا ون بحرین گراں پری میں رومانین ڈرائیور کی گاڑی بے قابو ہوکر سائیڈ بیریئر سے ٹکرا گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فارمولا ون بحرین گراں پری میں رومانین ڈرائیور گروسجین کی کار بے قابو ہوکر سائیڈ بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
رومانین ڈرائیور کو ٹریک سے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریس کے دوران آگے نکلنے اور فنشنگ لائن تک پہنچنے کے جنون میں رومانیہ کے گروسجین کی بے قابو کار سائیڈ بیریئر سے ٹکرائی، ساتھی ڈرائیور نے چھلانگ کر اپنی جان بچائی۔
A combination of modern engineering and divine intervention has saved him there. Hope he makes a full recovery. #Grosjean pic.twitter.com/KN91jZbo13
— AFCAMDEN (@AFCAMDEN) November 29, 2020
ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے گروسجین کو بچانے کے لیے امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کی اور فرسٹ ایڈ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا۔
گروسجین نے حالت بہتر ہونے پر امدادی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔
بحرین گراں پری میں ایک اور حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی جاگری، خوفناک حادثات کے باعث ایونٹ کا اختتام سنسنی خیز ہوگیا۔