اشتہار

عمان کا ویزے سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

غیرملکیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سلطنت عمان کی حکومت نے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں بنائی گئی سپریم کمیٹی نے غور و فکر کے بعد سیاحوں کے لیے سلطنت کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹورازم کمپنیوں اور ہوٹلوں کے زیر انتظام سیاحتی گروہوں کو کورونا فریم ورک کے تحت سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے اور کورونا ایس او پیز کے تحت غیرملکیوں کو سلطنت میں آنے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

خلیجی ملک نے یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کی تھیں جس میں ابتدائی طور پر صرف ان افراد کو سلطنت میں داخلے کی اجازت تھی جن کے پاس مؤثر ویزے اور اقامے تھے۔

سپریم کمیٹی نے معیشت کی بہتری کے لیے متعدد کمرشل اور صنعتی سرگرمیاں بھی دوبارہ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس متعلق مزید تفصیلات اور حتمی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں