منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

کرونا ویکسین کا استعمال: امریکا کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرونا متاثرین کی تعداد امریکا میں ہے، یہاں سب سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں، اسی تناظر میں امریکا کی معروف دو ساز کمپنی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع امریکی دوا ساز کمپنی ماڈرنا نے امریکا کے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے کورونا ویکسین کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری مانگی ہے۔

سوشل میڈیا پر دوا ساز کمپنی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ اپنی کرونا ویکسین کے کلینکل تجربے کے نتائج ایف ڈی اے کو سونپ دیئے ہیں، ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کرونا کی ویکسین ایم آر این اے۔ 1273 کے ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری کے لئے امریکہ کے ایف ڈی اے محکمہ کو اس کے کلینکل تجربے کا سارا ڈیٹا سونپ دیا گیا ہے۔

ماڈرنا کے مطابق اس کی کرونا ویکسین 94.1 فیصد تک کارآمد ہے اور کووڈ نائنٹین انفیکشن کے سنجیدہ کیسز میں یہ 100 فیصد تک کارگر پائی گئی ہے، دوا ساز کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس کی ویکسین مکمل طور پر محفوظ بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ کچھ ہفتوں کے دوران امریکا میں ہنگامی حالات میں استعمال کے لئے کم سے کم تین کرونا ویکسین کو منظوری دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کروڑوں کرونا ویکسین کب دستیاب ہوں گی؟

چودہ نومبر کو کرونا ویکسین تیار کرنے والی ٹیم آپریشن وارپ اسپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکا میں دسمبر تک کرونا ویکسین کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے فوری ویکسین کے استعمال کی منظوری مل سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں