تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ڈیم ایم ملتان جلسہ: یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج

ملتان: ضلعی انتظامیہ نے ساؤنڈ ایکٹ اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھانہ پرانی کوتوالی میں درج کرایا گیا ہے، مقدمہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد کرانے پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دائر مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےچاروں بیٹوں سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ان افراد کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ اور کرونا ایس اوپیز خلاف ورزی کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم جلسے میں آتشبازی سے لگنے والی آگ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، آتشبازی سے باعث لگنے والی آگ کی ایف آئی آر بھی کوتوالی تھانے میں درج کی گئی ہے، جس میں لیگی رہنما شاہد محمود خان سمیت ایک سو پچاس سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات گودام میں آگ جلسہ کارکنان کی وجہ سے لگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے ایک روز قبل پنجاب پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے متعدد کارکنا ن کو حراست میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  علی قاسم گیلانی کی 30 دن تک نظر بندی کے احکامات جاری

اس کے علاوہ پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا تھا، پولیس نے علی قاسم گیلانی اور علی حیدرگیلانی کوحراست میں لیا جس کے بعد علی حیدر گیلانی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ملتان نے 16 ایم پی او کے تحت پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کی تیس دن تک نظر بندی کے احکامات جاری کئے، علی قاسم گیلانی پر نقص امن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزامات تھے، ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ علی قاسم گیلانی کو 30 دن تک زیر حراست رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -