اشتہار

کرونا ویکسین بنانے والی کمپنی کا بڑا فیصلہ، درخواست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: کرونا ویکسن بنانے والی امریکی کمپنی نے پورپی یونین میں کوویڈ ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنی اسیوٹیکل مشترکہ طور پر کرونا ویکسین تیار کررہے ہیں جس کے ٹرائلز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

دونوں کمپنیوں نے منگل کے روز جاری اعلامیے میں بتایا کہ انہوں نے یورپی یونین سے درخواست کی ہے کہ اُن کی تیار کردہ کرونا ویکسین کو رجسٹرڈ کرلیا جائے۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق اگر یورپی یونین نے درخواست منظور کرلی تو یورپین ممالک کے شہریوں کو رواں برس کے آخر تک ویکسین فراہم کردی جائے گی جس کے بعد ٹیکہ کاری کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی، دنیا کا پہلا ملک بن گیا

یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسین پہلے کسے دستیاب ہوگی، فیصلہ ہوگیا

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک نے ویکسین کی مشروط مارکیٹنگ کے لیے پورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔

واضح رہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کے ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد گزشتہ دنوں حتمی نتائج جاری کیے گئے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ ویکسین کرونا کے خلاف 95 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد مختلف ممالک نے ویکسین کے حصول کے لیے فائزر کو درخواست جمع کرائی ہے تاکہ جلد از جلد ویکسین کو حاصل کرلیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں