تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی آئی اے کا عوام کو تحفہ، کرایوں میں زبردست کمی

پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعائتی کرائے متعارف کرا دیے۔

قومی ایئرلائن سے سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے کرائیوں میں کمی کر دی ہے۔کرائیوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔

اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12 ہزار 275 کم ہو کر 8 ہزار 500 ہو گیا ہے۔

پی آئی اے کا اندرون ملک دوطرفہ کرایہ24ہزار 600 سے کم ہو کر 17 ہزار روپے کردیا گیا۔رعائتی کرائیوں پر عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ترجمان عبداللہ خان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرائیوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے پی آئی اے کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں