ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایسا نظام لائیں گے کہ ججز ویڈیو لنک پر کیسز کی سماعت کرسکیں: فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا نظام لارہے ہیں جس کے ذریعے ججز ویڈیولنک پر کیسز کی سماعت کریں گے اور قیدیوں کو روزانہ عدالت نہیں لانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مستقبل بہت پیچیدہ ہے، فائیو جی ایک اور بڑا انقلاب ہوگا، اینیمیشن اور ویڈیو گیمنگ کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں، اگلے 20سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر ہوں گی، دنیا بہت جدید ہورہی ہے ملک میں نظام بہتر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں اور گاڑیوں میں لوگوں کی تربیت کی جائے گی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ فائیوجی سے اتنی تیزی ہوگی کہ باہر سے بیٹھ کر لاہور میں سرجریز ہوں گی، وائس ٹیکنالوجیز بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں، کرونا کے خلاف ویکسین بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم جلسوں اور سیاسی خبروں سے ترقی نہیں کرپائے گا، ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کروڑوں روپے قیدیوں کی پیشی پر خرچ کرتی ہے، نئے نظام کے ذریعے قیدیوں کو روزانہ عدالت میں پیش نہیں ہونا ہوگا جس سے کروڑوں روپے بچیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں